سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز 14مئی کو چترال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

چترال(زیل نمائندہ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز رواں ماہ کی 14 تاریخ کو چترال کا دورہ کریں گے اور پولوگراؤنڈ چترال میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر نویدالرحمان چغتائی کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز انتخابی مہم کے سلسلے میں چترال میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور چترال کی ترقی کے لیے بڑے اعلانات بھی متوقع ہیں۔ یاد رہے 2013ءکے عام انتخابات کے بعد بحیثیت وزیر اعظم نواز شریف نے چترال کا تین مرتبہ دورہ کرچکے ہیں اور آخری دورہ 7ستمبر2016ء کوہوا  تھا جس میں سابق وزیر اعظم نے  پولو گراؤنڈ چترال میں جلسہ عام سے خطاب  میں یونیورسٹی کے قیام،دوسو بستروں کے ہسپتال کی تعمیر اور ضلعی حکومت کے لیے 20کروڑ گرانٹ کا بھی اعلان کیا تھا جو ابھی تک محض اعلان ہی  رہے۔

Print Friendly, PDF & Email