اویر تا تریچ شاگروم روڈ کی فیزیبیلٹی اسٹیڈی تفصیلی سروے کا آغاز

موڑکھو( جمشید احمد) اویر تا تریچ شاگروم روڈ کی فیزیبلٹی اسٹڈی ڈیٹیل سروے کا کام جاری ہے اس سلسلے میں سروے ٹیم موڑکھو کے مختلف علاقوںمیں سروے کر رہی ہے۔ ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی خصوصی کوششوں اور وفاقی حکومت کی منظور شدہ اربوں روپے کی فنڈ سے علاقہ موڑکھو کی تعمیر وترقی کے لیے لوٹ اویر سے تاتریچ و شاگروم تک ایک وسیع و کشادہ پختہ سڑک تعمیر کی جارہی ہے اور یہ سڑک نہ صرف آمدورفت بلکہ اس علاقے کی تعمیرو ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا اور یہاں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ بیرون ملک سیاحوں کو ہندوکش کی بلندچوٹی تریچ میر تک رسائی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔مذکورہ روڈ میں سروے کا آغاز ہونے پر اہالیان موڑکھو ایم این اے کی کوششوںکو سراہا اور موڑکھو میں شہزادہ افتخارالدین کے حق میں ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شرکاءنے تعریفی بیزز اٹھا کر مرکزی حکومت اور خصوصا ایم این اے کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email