ڈرائیور یونین چترال کی حلف برداری کی تقریب

چترال ( نمائندہ زیل نیوز) تریچمیر ڈرائیور یونین کی حلف برداری کی تقریب ٹاؤن ہال چترال میں منعقد ہوئی ۔تقریب کی صدر محفل ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال گوہرعلی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب حلف برداری کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے ایک طرف کاروبار کے مواقع میں اضافہ کی توقع ہے تو دوسری طرف یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ دوسرے شہروں سے بڑے سرمایہ کے مالک چترال کے کاروبار پر قبضہ جمائیں گے اور چترال کے لوگ اُن کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے ۔ اس لئے اس بات کی اشد ضرورت ہے ۔ کہ چترال میں کاروبار سے وابستہ لوگ خود کو الرٹ رکھیں اور حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ابھی سے تیاری کریں ۔ ورنہ چترال کے ٹرانسپورٹر ز ، تجار برادری اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کو کف افسوس ملنا پڑے گا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گوہر علی نے کہا کہ انتظامیہ اور ڈرائیور یو نین کا چولی دامن کا ساتھ ہے گو کہ بعض عوامی شکایات کی بنیاد پر ڈرائیور برادی اور انتظامیہ کے مابین تناﺅ بھی آجاتا ہے ۔ تاہم یہ ڈرائیور برادری کو تنگ کرنے کے لیے نہیں بلکہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کیا جا تا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد نے کہا کہ سی پیک کے لیے ڈرائیور برادری کو ذہنی طور پر تیار ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ضلع ناظم چترال سے ڈرائیوریونین کو مستحکم بنانے کے لیے اور غریب و حادثات سے دوچار ہونے والے ڈرائیوروں کی مدد کیلئے انڈومنٹ فنڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔تریچمیر ڈرائیور یونین کی کابینہ میں مولانا ہدایت الرحمن سرپرست اعلی ، حاجی محمد یوسف چیرمین ، صابر احمد صدر ڈرائیور یونین چترال ، زاہد خلاق صو بیدار ( ر) سنئیر نائب صدر ، احمد سعید نائب صدر ، جاوید خان نائب صدر شیشی کو ہ ، غلام مرسلین نائب صدر تورکہو ، شفیق الرحمان نائب صدر ایون ، مہتاب خان نائب صدر گرم چشمہ ، فضل ناصر جنرل سیکرٹری ، خلیل الرحمن سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، حاجی محمد رحیم سیکرٹری انفار میشن ، پرویز خان سیکرٹری فنانس ، محمد وزیر خان سیکرٹری کھیل و ثقافت ، محبوب الہی سیکرٹری چندہ کشی ،ظاہر خان سیکیورٹی انچارج شامل تھے۔

Print Friendly, PDF & Email