Zeal Breaking News

چترال بازار میں کھانوں اور سبزیوں کے مسائل

چترال (خصوصی رپورٹ) چترال بازار میں کھانوں کی تو بہتات ہےمگر ان کی کوالٹی کے میں بات کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔ چترال میں دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے کاروباریوں سمیت چترال کے باسی ہی عوام کے صحت کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔ چترال میں سبزیوں کی اچانک قلت پڑ گئی، زیل نیوز کے تحقیقاتی ٹیم نے اس مسئلے سے پردہ اٹھانے کا سوچا اور مختلف دکانوں پر سبزیوں سے متعلق دریافت کی۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ سبزیاں خراب آرہی ہیں اس لیے وہ انہیں نہیں خرید رہے ہیں۔ اس بات کی تصدیق کے لیے زیل ٹیم پہنچی سبزی منڈی جہاں پر انہوں نے سبزی کے بارے میں دریافت کیا تو سبزی فروش نے بیسیوں توڑے دکھا دئیے اور ہم جب 2 کلو طلب کی تو انہوں نے کہا کہ پورا توڑا مل سکتا ہے اس سے کم نہیں۔

جب ہم نے دکانداروں سے دستیابی کا شکوہ کیا تو انہوں نے اس بات سے پردہ اٹھا دیا کہ اوپر 2 سے 3 کلو تک سبزیاں ٹھیک ہوتی ہیں باقی جانوروں کے بھی کھانے کے لائق نہیں ہیں۔

یہاں پر یہ عمل قابل غور ہے کہ دکانداروں کو ضلعی انتظامیہ کنٹرول کرسکتا ہے لیکن سبزی منڈی والوں کو نکیل کون ڈالے گا۔ دوسری طرف جب ہماری ٹیم لوبیا کڑاہی والوں سے پوچھ تاچھ کی تو پتہ چلا کہ لوبیا والے لوبیا کو صرف پانی میں بھگو کر اسے پکاتے ہیں۔ وہ یہ تکلیف بھی گوارا نہیں کرتے کہ اس میں سے خراب اور کیڑا لگے لوبیا الگ کئے جائیں۔

نہ جانے ان کی اس غفلت کی وجہ سے ہم کتنے حشرات الارض تناول فرما چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے