چترال اور گلگت کے فٹ بال ٹیموں کے مابین مقابلہ، چترال کی جیت

چترال(نمائندہ زیل) ہیڈکوارٹر جغور فٹ بال کلب اور چترال کے ایک ثقافتی ٹیم نے مظہر علی،اعجاز علی ،فضل الربی لال اور انصار الہیٰ کے زیر قیادت گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔جنہیں یاسین کے راجہ فیملی نے گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی تھی ۔دورے کے دوران یاسین میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ مختلف پراگرمات میں شرکت کے بعد دوستانہ فٹ بال میچ ہیڈکوارٹر جغور کلب اور یاسین فٹ بال ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں ہیڈکوارٹرجغور کلب کے ٹیم کو کامیابی ملی۔رات کو ثقافتی شو کا اہتمام بھی ہوا۔اس کے بعد وفد نے گلگت شہر کا دورہ کیا جہاں ثقافتی ٹیم نے انصار الہیٰ کی زیر قیادت اپنے فن کا مظاہرہ کیا جنہیں شرکانے بہت سراہا۔دورے کے تیسرے روز وفد نے گوپس کا دورہ کیا اورہیڈکوارٹرفٹ بال کلب جغور اورگوپس فٹ بال ٹیم کے مابین فٹ بال میچ کھیلاگیا جسمیں بھی ہیڈکوارٹر جغور فٹ بال کلب کو کامیابی حاصل ہوئی۔ہیڈکوارٹر جغور فٹ بال کلب کی کپتانی پاکستان کلر کے ضیاء سلام نے کی۔وفد نے مہمان نوازی اور قدردانی کرنے پر راجہ فیملی یاسین کا اور دورے کو کامیاب بنانے پر انصار الہیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے