جماعت اسلامی چترال کے اراکین کے مستعفی ہونے کی خبر سراسر من گھڑت اور بے بنیاد ہے

چترال (پریس ریلیز)جماعت اسلامی چترال کے اراکین کے مستعفی ہونے کی خبر سراسر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ کل کے اخبارات اور سوشل میڈٰیا میں آنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ صحافی حضرات کو اس قسم کی خبریں شائع کرنے سے پہلے ذرا تحقیق کی زخمت اٹھانے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا ایک دستوری قاعدہ اور باضابطہ طریقہ کارموجود ہے۔ اس قاعدہ اور طریقہ کے مطابق کسی نے استعفی نہیں دیا۔ پھر اُس خبر کی بنیاد پر متعلقہ اراکین سے رابطہ ہوا، کسی نے بھی اس کی تصدیق نہیں کی اور اس کو من گھڑت قرار دیا۔ جماعت اسلامی
ضلع چترال آج خصوصی اجلاس کے ذریعے اس بے بنیاد خبر کو پھیلانے والے کی تحقیق کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کاروائی کا اہتمام کرے گی۔

جمشید احمد
امیر جماعت اسلامی ضلع

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے