گولین 2 میگا واٹ بجلی سے واپڈا کے وارے نیارے ہوگئے ہیں

چترال (نامہ نگار) چترال ٹاؤن کے لیے بننے والے بجلی گھر سے چترال ٹاؤن کو تو بجلی کی ترسیل اب تک ممکن نہ ہو سکی لیکن بجلی گھر سے واپڈا (پیسکو) کو جتنا مالی فائدہ ہو رہا ہے اسے دیکھ کر تو یہ لگ رہا ہے کہ واپڈا کھبی بھی اس بجلی کی ترسیل کو شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گا۔ کیونکہ اس بجلی گھر سے واپڈا جتنا کما رہی ہے دوسرے ذرائع سے ہی شاید کما سکے۔

گولین 2 میگا واٹ بجلی گھر کے ذرائع کا کہنا نے کہ دسمبر 2016 سے اب تک 7 لاکھ یونٹس استعمال کیے گئے ہیں۔ جو لائن لاسسز وغیرہ کے علاوہ ہیں جن کی قیمت اگر 3 روپے یونٹ بھی لگا دیا جائے تو 21 لاکھ روپے بنتے ہیں جو بلواسطہ واپڈا کے اکاونٹ میں کیش ہو رہے ہیں۔ اس لیے تو کہا جاسکتا ہے کہ واپڈا کے دنوں ہاتھ گھی میں اور سر کڑاہی میں۔

Print Friendly, PDF & Email

تبصرہ

  1. خبر کی تفصیل بیان نہیں کی آپ نے۔ واپڈا نے بجلی کن صارفین کو دی ہے۔ اور پھر اگر پیسہ واپڈا اکاونٹ جمع ہورا ہے تو کوئی غلط تو نہیں ہو رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے