بونی(نمائندہ زیل) سن دو ہزار پندرہ کے تباہ کن بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے چار اعشاریہ دو میگا واٹ کے پیداواری صلاحیت کے حامل ریشن پاؤر ہاؤس بھی تباہ ہوگیا۔ جس کی تاحال بحالی نہ ہوسکی۔ حکومتی نااہلی اور عوامی نمائندوں کی غفلت کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں سے سب ڈویژن مستوج اور سب ڈویژن چترال کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ البتہ طویل انتظار کے بعد سال روان کے آغاز میں صوبائی حکومت نے پرائیوٹ سیکٹر کے اشتراک سے ریشن بجلی گھر صارفین کو ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے رینٹل پاؤر پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور اس سلسلے میں کئی ایک کمپنیوں نے ٹینڈر میں حصہ لیا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق رمضان کے آغاز ہی میں رینٹل بجلی گھر کو کام شروع کرنا چاہئے تھا۔ لیکن محکمہ پیڈو کی غفلت اور عوامی نمائندگان کی بے رخی کے سبب کئی ماہ گزرنے کے بعد ابھی تک وہ رینٹل پاؤر ہاؤس تیار نہ ہوسکے۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو مزید کئی مہینوں تک رینٹل پاؤر ہاؤس کی تکمیل شروع ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر رینٹل پاؤر ہاؤس کو چلانے میں مزید تاخیر ہوئی تو کمپنی اپنا ٹینڈر منسوخ بھی کرسکتا ہے اور بارشوں کی صورت میں انفراسٹریکچر کے خراب ہونے کے امکانات ہے، جو کہ جنریٹرز کو مقررہ جگہ تک پہنچانا ممکن نہیں رہے گا اور یوں اس رینٹل پراجیکٹ سے بھی صارفین کو کچھ فائدہ نہیں پہنچنے والا۔ اس تاخیر کا اصل ذمہ دار محکمہ پیڈو اور ریشن پاؤر ہاؤس کے آر ای ہے جو ٹھیکیدار کو جلد از جلد کام نمٹانے کا پابند نہیں بنا رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے ایم پی اے مستوج سید سردار حسین، تحصیل ناظم مولانا یوسف، صدر پی ٹی آئی چترال عبدالطیف، ایم پی اے بی بی فوزیہ اور پی ٹی آئی کے سنئیر رہنما رخمت غازی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد رینٹل پاؤر ہاؤس کو چالو کرکے عوام کو ریلیف پہنچانے کا بندوبست کریں۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023
تبصرہ
پچھلے کے ساتھ جوڑیں زندہ یا مردہ عوام – Zeal Network | News