ملعون گستاخِ رسول کی طرف سے جھوٹی نبوت کےدعویٰ کی پر زور مذمت کرتے ہیں :ایم پی اے سید سردارحسین شاہ

چترال(نمائندہ زیل )اپر چترال سے ممبرصوبائی اسمبلی سیدسردارحسین شاہ نے جمعہ کے روزشاہی مسجد چترال میں ایک ملعون شخص کی طرف سے نبوت کے جھوٹا دعویٰ کرنے کے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اورعدلیہ سے اپیل کی ہے کہ اس ملعون شخص کوقرارواقعی سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی اسلام دشمن عناصراس قسم کے قدم اُٹھانے کی جرات نہ کریں ۔انہوں نےقانون نافذ کرنے والے اداروں سے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ اگراس واقعے کے پیچھے کوئی عناصرملوث ہیں انہیں بھی عبرت کانشانہ بنایاجائے ۔ انہوں نے چترال کی سول سوسائٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس موقع پر امن وامان کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت علاقے کے امن کو تہہ وبالا کرنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بناکر ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا۔ سید سردار حسین شاہ نے کہاکہ لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل اور چترال کا سی ۔پیک منصوبے میں شامل ہونے پر چترال کا مستقبل تابناک اور شاندار ہے لیکن دشمن ملک کو یہ ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ مختلف حیلے بہانوں سے چترال جنت نظیر کو آگ میں جھونک کردراصل ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں مگر چترال کے بیدارمعزاور سیاسی شعور سے مالامال عوام اس سازش اور اس کے پیچھے کارفرما عوامل اور ایکٹروں کو جان چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے