توہین رسالت کرنے والا شخص کے خلاف مقدمہ جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا ۔ پی ٹی آئی بیان

چترال(نمائندہ زیل) چترال کی آمن و آشتی کا ماحول خراب کرنے کی سازش جلدبے نقا ب ہو گی‘ عوام ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں ۔انہوں نے کہاکہ چترال کا مثالی امن اس کی ترقی اور روشن مستقبل کا ضامن ہے لیکن اس امن کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے لیکن حکومت کی بروقت کاروائی سے اس سازش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ توہین رسالت کرنے والاشخص کے خلاف توہین رسالت ؐ کے قانون اور انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ عوام کے تعاون سے یہ مقدمہ جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا اور چترال کے امن کو تباہ کرنے والے عناصر کی سازش ناکام بنا دی جائیگی انہوں نے اس حوالے سے معاشرے کے تمام طبقوں سے پرامن رہنے اور قانون کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے