گستاخ مذہب شخص قانون کے کٹہرے میں لاکےپھانسی کی سزا سنائی جائے ۔ ایم پی اے سلیم خان

چترال(نمائندہ زیل) ایم پی اے سلیم خان نے گذشتہ روزہ شاہی مسجد چترال میں ایک ملعون شخص رشید خان کی طرف سے توہین رسالت کے ارتکاب کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ شخص کو قانون کے کٹہرے میں لاکر فوری طورپر پھانسی کی سزا سنائی جائےتاکہ آئندہ کسی ایسی بے ہودہ حرکت کرنے کی ہمت نہ ہو ۔اُنہوں نے تمام مسلمانان چترال سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔اُنہوں نے تمام علماء کرام اور سیاسی عمائدین سے بھی اپیل کی اور کہا کہ چترال کا ہر فرد  امن کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرےتاکہ کوئی اسلام دشمن اور ملک دشمن ہمارے آمن کو برباد نہ کرسکے۔اُنہوں نے چترال میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر چترال سکاؤٹس،چترال پولیس،ضلعی انتظامیہ،علماء کرام،ضلع ناظم اور خطیب شاہی مسجد کا شکریہ ادا کیا اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ  وہ اس مسئلے کو مسلکی رنگ دینے کی کوشش نہ کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے