چترال کے پُر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کو مل کر ناکام بنائیں گے : ڈی سی افس میٹنگ میں  فیصلہ

چترال(نمائندہ زیل)ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی  میٹنگ میں علما کرام، سیاسی پارٹیوں کے صدور اور علاقے کے معززیں نے شرکت کی۔ طویل مشاورت کے بعد علما ئےکرام اور اہلیانِ چترال کے تحفظات دور کرنے اور قانون کے مطابق تادیبی کارروائی کرنے کے لیے ملزم کے خلاف فوری ایف ائی آر درج کی گئی اور اس کی نقل میٹنگ میں پیش کی گئ ساتھ ہی فیصلہ ہوا کہ اس کیس کی تحقیقات  کل ہی سے شروع کی جائے گی ۔ تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد متفقہ فیصلہ ہوا کہ جید علمائے کرام، چترال ٹاون کے مختلف مساجد میں جاکر شہریوں سے پر امن رہنے کی تلقین کریں گے۔ شرکاے میٹنگ نے چترال کے باشعور عوام سے اپیل کی کہ وہ چترال کے امن کے خلاف ہونے والی اس سازش کو ملکر ناکام بنائیں۔ تاکہ چترال میں امن، باہمی ہم اہنگی اور بھائی چارے کی فضا خراب نہ ہو۔ اور دشمنان چترال کے مزموم عزائم ناکام ہوجائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

تبصرہ

  1. Mohammad Afzal

    Excellent and timely action

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے