شہید اُسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی میں کیڈٹ کوچنگ کلاسس کا آغاز :

 

چترال(نمائندہ زیل) شہید  اْ سامہ احمد وڑائچ کیرئیر اکیڈمی میں کیڈٹ کالجز کوچنک  کلاسزشروع  ہوگئے ہیں اس حوالے سے ایک مختصر مگر پروقار تقریب سیٹیئل  ماڈل سکول چترال میں منعقد ہوئی۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رخسانہ جبین ، پرنسپل سنٹنیل  ماڈل ہائی سکول  چترال کمال الدین، اکیڈمی کے لیکچرر تنزیل لرحمن ، فدا الرحمن اورعطاء حسین اطہر کے علاوہ کوچنگ میں شریک طلباء  نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کمشنر چترال عبدالاکرم نے کہاکہ شہید اسامہ احمدو ڑائچ علمی سوچ رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک وژنری  افسر تھے جس نے چترال کی پسماندگی اوربچوں کی صلاحیتوں  پروان چڑھانے کے لیے اس اکیڈمی کاسنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ڈگری کالج چترال اورآغاخان ایجوکیشن کے  فیکلٹی ممبرز کے ہم  مشکورہیں کہ انہوں نے  اس کوکامیاب کرنے کے لیےدن رات محنت سے کام کیا ۔اس موقع پرلیکچررتنزیل الرحمن نے کہاکہ شہید اسامہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جو حقیقی معنوں میں خدمت کے جذبے سے سرشار تھے۔

اس کے لیے انہوں نے چترال میں بہت کم عرصے میں وہ کام کئے۔ جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جن میں سے ایک اہم کام چترال کے طلباء کو ان کی دہلیز پر کیرئیر کونسلنگ ، انٹری ٹسٹ ، آئی ایس ایس بی ، آئی ٹی سکلز سمیت کیڈٹ کالج کی ٹریننگ کی فراہمی کے لیے کیریئر اکیڈمی کا قیام ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایک وژنری  انسان ہونے کی حیثیت سے اسامہ کو اس بات کی فکر لاحق تھی کہ چترال کے  ان دشوار گزارپہاڑوں میں رہنے والے  نوجوانوں   کو کس طرح شہری طلبہ کے ہم پلہ بنایا جائے اور یہی وہ جذبہ تھا جس نے اْسے بہت کم وقت میں ایسا ادارہ قائم کرنے پر مجبورکردیا۔اس مو قع  پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رخسانہ جبین نے کہاکہ آنے والے وقتوں میں اکیڈمی میں مختلف نوعیت کے تعلیمی اور تربیتی کورسز کرائے جائیں گے۔ ان پروگراموں میں انگلش لنگویج پروگرام، آئی ٹی کورس، ایٹا تیاری کورس، آئی ایس ایس بی تیاری کورس، کیڈٹ کالج تیاری کورس اور ائیر فورس کالج کی تیاری کے ساتھ ساتھ کیرئیر کاؤنسلنگ کورس شامل ہیں۔فی الحال صرف کیڈیٹ کالجز کی تیاری کے حوالے سے کلاسس کا آغاز ہوچکا ہے۔جس میں طلباء ۱۵ اپریل ۲۰۱۷ تک  داخلہ کرسکیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے