کوئی بچہ حصول ِ تعلیم سے محروم نہ رہے: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افس چترال کا آگاہی واک

چترال (نمائندہ زیل) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن چترال کے زیر انتظام انرولمنٹ کمپین 2017 کے سلسلے میں آگہی واک کیا گیا ۔ جس میں چترال شہر کے مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلباءنے کثیر تعداد میں  شرکت کی ۔ چترال پولو گراؤنڈ سے ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کی زیر قیادت یہ واک شروع ہوا ۔ جو چترال بائی پس روڈ سے ہوتے ہوئے چیو پُل چترال پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ واک کے دوران سکولوں کے طلباء نے تعلیم کے حق میں پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے ۔ طلباء نے پاکستان اور تعلیم کے حق میں نعرے لگائے ۔ جن سے پورا شہر گونج اُٹھا ۔ واک میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ممتاز محمد وردک ، اے ڈی او شہزاد ندیم پرنسپل گورنمنٹ سنٹنیل ہائی سکول کمال الدین بھی موجود تھے ۔ اس  سے قبل شہزد ندیم نے میڈیا کو بتایا  کہ واک کا مقصد لوگوں میں تعلیم کی اہمیت اُجاگر کرنا ہے تاکہ سکول  سے  باہررہ جانے والے طلباء کو  اسکول میں داخل کرکے اُن کو تعلیم سے بہرہ ور کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا  کہ  دوسرے اضلاع کی طرح چترال میں بھی کئی بچے تاحال سکولوں سے محروم  ہیں  کیونکہ یہاں سفری مشکلات کے ساتھ ساتھ غربت  بھی ہے  تاہم حکومت کی طرف سے بھر پور کوشش کی جاری ہے کہ کوئی بھی بچہ  حصول ِتعلیم سے محروم نہ رہے ۔ اس موقع پر بتایا گیا ۔ کہ آگہی واک 14اپریل کو دروش میں 18اپریل بونی اور 21اپریل کو گرم چشمہ میں ہو گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے