ضلع کونسل کی پانچ لاکھ سے کم لاگت کے ترقیاتی منصوبے ٹھیکہ داری کی بجائے پراجیکٹ لیڈر ی سسٹم کے تحت کیے جائیں

چترال(نمائندہ زیل) ضلع کونسل  چترال  کے کنو نیئر مولانا عبدالشکور کے  زیر صدارت ضلع کونسل  اجلاس میں کے ایک ایجنڈے میں اس امر کا مطالبہ کیا گیا  کہ ضلع کونسل کی پانچ لاکھ سے کم لاگت کے ترقیاتی منصوبے ٹھیکہ داری کے بجائے پراجیکٹ لیڈر ی سسٹم کے تحت کیے جائیں  کیونکہ ٹھیکہ داری نظام میں کم رقم دفتری سسٹم کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے ۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے عبداللطیف نے کہا  کہ پراجیکٹ لیڈر پہلے بد نام ہوئے ہیں اور حکومت کا بڑا فنڈ اس سسٹم کے تحت بندر بانٹ کی گئی ۔ اس لیے صوبائی حکومت ٹھیکہ داری نظام پر زور دے رہا ہے ۔ ضلع ناظم نے کہا  کہ اس سلسلے میں ناظمین چیف منسٹر سے ملاقات کی ہیں ۔ تاہم  کوئی اچھا  نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔ اجلاس میں ممبران کے اعزازیہ کے بارے میں بھی بات کی گئی  اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا  کہ ویلج سطح پر ناظمین کو اعزازیہ دیا جاتا ہے جبکہ ضلع کے ممبران جو دور دور سے اجلاس کے لیے آتے ہیں ۔ اُن کے لیے کوئی اعزازیہ کا انتظام موجودہ بلدیاتی نظام میں نہیں رکھا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے