لواری ٹاپ چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔

چترال(نمائندہ  زیل ) لواری ٹاپ کو چھوٹی گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے بحال کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی دن رات کوششوں کے بعدلواری ٹاپ روڈ 26مارچ2017کی شام برف اور گلیشیرز کو صاف کرکے چھوٹی گاڑیو ں کی آمدورفت کے لیے بحال کردیا گیا۔اس سال کی شدید برفباری اور گلیشئرز کے باوجود پاکستان آرمی کی شب وروز کوششو ں اور محنت کے نتیجے میں ٹاپ کا راستہ دوسرے سالوں کے بہ نسبت ریکارڈ کم وقت میں کھول دیا گیا۔گاڑیوں کی آمدورفت کا باضابطہ اعلان این ایچ اے اور سول انتظامیہ کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے