چیپس یوتھ ونگ نے پورے پاکستان میں پودے لگانے کے مہم کا آغاز کردیا

پاکستان(نامہ نگار) نے اکیس مارچ کو پورے پاکستان میں پودے لگانے کے مہم کا آغاز کیا۔ دور افتادہ علاقہ چترال سے شروع ہونے والا ‘چیپس’ اب ایک قومی لیول کا ادارہ بن گیا ہے جو کہ ”صاف اور سرسبز پاکستان” کے موضوع پر مہم چلا رہا ہے۔ پاکستان کے تقریبا سارے شہروں میں چیپس پاکستان کے یوتھ ونگ موجود ہیں جو اپنے علاقوں میں ماحولیات سے متعلق لوگوں میں شعور وآگاہی پھیلانے میں  اہم کردار اداکررہے ہیں۔

چیپس نے سال روان  کو  چترال  کا معدوم  ہوتا ہوا  پرندہ ”سوسوروک” اور معدومیت کے خطرے سے دوچار درخت جونیپر (ساروز) کے نام کردیا ہے۔ جس کا مقصد سوسوروک اور جونیپر کی نسلوں کو معدومیت کے خطرے سے بچانا ہے۔ چیئر مین  چیپس رحمت علی جعفر دوست کےمطابق جونیپر کے جنگلات کا انحصار سوسوروک پر منحصر ہے۔ جونیپر کی درخت کی افزائش میں سوسوروک کلیدی کردار اداکرتے ہیں۔ چیپس مختلف تحقیقی اداروں  کے ساتھ  سوسوروک پرندے اور جونیپر کی درختوں کی افزائش بڑھانے کے حوالے سے کام کررہی ہے۔

بین الاقوامی یوم جنگلات کے موقع پر چیپس کراچی ونگ نے ایس ایم بی فاطمہ جناح سکول گارڈن ویسٹ میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیا۔ جس میں کلاس سوئم، چہارم، ششم اور ہفتم کے اسٹوڈنٹس نے شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور شجر کاری کے مثبت اثرات اور جنگلات کی تباہی کے نقصانات سے آگاہ کیاگیا۔ اس موقع پر بچوں میں خالی سبز رنگ کے کاغذات تقسیم کئے گئے جس میں شجر کاری، جنگلات اور جنگلات کی تباہی سے متعلق اپنے تاثرات بیان کرکے پیش کیا۔ اس ٹیم کی قیادت شاہانہ نے کی، قاہر، ارحم ، سالک، زبینہ اور دوسرے ٹیم ممبران نے اس مہم میں حصہ لیا۔ جس کے بعد سکول کے بچوں اور اساتذہ نے ملکر کر سکول کے صحن میں پودے  لگائے۔

چیپس لاہور کے یوتھ ونگ نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اور ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) لاہور میں شجر کاری مہم کی۔ جو کہ ایک کامیاب پروگرام رہا اور تنظیم کے رضاکاروں نے اپنے ساتھیوں سمیت شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

چیپس یوتھ ونگ اسلام آباد میں ”صاف اور سرسبز پاکستان” کے پروگرامات کے سلسلے میں بین الاقوامی یوم جنگلات کی مناسبت سے دی سٹی سکول راولپنڈی میں منایا جس میں سٹوڈنٹس، اساتذہ اور والدین نے حصہ لیا۔ اس میں جونیپر کے پودوں کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے خصوصی توجہ دی گئی۔ چیپس کے ممبران نے شرکاء کو ماحولیاتی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ چیپس اور سٹی سکول نے مستقبل میں اس قسم کی سرگرمیاں ”کلین اینڈ گرین پاکستان” کے موضوع پر مل کر منعقد کرنے پر متفق ہوگئے۔ سکول کے اسٹاف نے بچوں کو ماحولیاتی مسائل سے متعلق آگاہی دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ اس موقع پر سکول میں باقاعدہ شجر کاری کا آغاز کیاگیا۔

چیپس پشاور کے زیر اہتمام  آئی ایم سائنسز میں یوم جنگلات منایاگیا جس میں ڈاکٹر رفیق اور اسٹوڈنٹس نے یونیورسٹی  میں پودے لگائے۔ اس میں بھی طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شجرکاری مہم کے سلسلے کا ایک اور پروگرام ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں چیپس ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شجر کاری مہم کا آغاز ایوب میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عزیز نیسہ نے بوائز ہاسٹل میں پودے لگا کے کیا۔ اس چار روزہ مہم میں انتظامیہ نے چیپس ممبران کو پانچ سو پودے دئیے جسے چیپس ممبران نے مختلف علاقوں میں لگایا۔

آغاخان ہائر سکنڈری سکول گلگت، چترال اور دوسرے اداروں میں میں بھی چیپس کے زیر اہتمام شجر کاری کااہتام کیاگیا۔ چیئرمین چیپس نے حال ہی میں آرمی پبلک سکول لاہور میں فطری ماحول کو بچانے اور شجر کاری کی اہمیت پر بریفنگ دی تھی۔ چیپس یوتھ ونگ کے سربراہ عبدالواحد نے چیپس کی پوری ٹیم کو اس قسم کے شاندار پروگرامات کے انعقاد پر مبارک بادی کا پیغام دیا۔

چیپس صاف اور سرسبز پاکستان کے حوالے سے کام کررہاہے۔ جس کے رضاکار اپنا وقت، رقم اور توانائی سے ماحولیاتی آلودگی کو کم سے کم کرنے کے حوالے سے کردار ادا کررہے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے