اب ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چترال میں بجلی کی کمی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔سرتاج احمد خان

چترال (نمائندہ زیل )صدرچیمبرآف کامرس چترال اورسابق تحصیل ناظم سرتاج احمدخان نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال پورے ضلع کاواحدہسپتال ہے جہاں ہروقت بجلی کی نایابی کے سبب مریضوں ،ڈاکٹرزاورعوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتاتھااس کمی کوپوراکرنے کے لیے سابقہ ادوارمیں تحصیل ناظم کی حیثیت سے ہسپتال کوچترال بجلی گھرکے علاوہ نیشنل گریڈ لائن سے بجلی دینے کے لیے اقدامات کیا  تھا مگرافسوس کامقام ہے کہ میری نظامت ختم ہونے کے بعدتاحال اس لائن کودرست نہیں کیا گیا۔چترال ہسپتال کے مقام پر ڈبل لائن کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہاکہ آج کے بعد چترال ہسپتال میں مریضوں کوبجلی  کی کمی کے سبب مشکلات سے دوچارنہیں ہوناپڑیگا۔انہوں نے کہاکہ اس ڈبل لائن کے لیے چھ سال پہلے ٹی ایم اوفنڈسے لائن بچھائی گئی تھی مگر اس پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے تمام مسائل سیاسی منتخب نمائندوں سے مل کرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر شبیراحمداورچترال پریس کلب کے سینئرصحافی جہانگیرجگرنے خطاب کرتے ہوئے  سرتاج احمد خان کی کارکردگی کوسراہا۔صدرچیمبرآف کامرس چترال نے واپڈاکے لائن سپرنٹنڈنٹ جنیداوردیگراسٹاف کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پرانقلابی شاعرصلاح الدین لوٹھوروگولین بجلی کے حوالے سے کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے