ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال،بونی بار ایسویسی ایشن اور دروش بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

چترال(نمائندہ زیل چترال،بونی  اوردروش ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال،بونی اور دروش کے انتخابات گزشتہ دنوں متعلقہ   بار کونسلز  میں منعقد ہوئے۔تصیلات کے مطابق  ڈسٹرک   بار ایسو یسی ایشن چترال انتخابات میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے 26ووٹ لے کربار کے آئندہ کے لیے صدر منتخب ہوئے۔جبکہ اُسکےمدمقابل نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے22ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔کابینہ کے دوسرے ممبران میں نائب صدر محمد اسحاق ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری سید مختار علی شاہ،فینانس سیکرٹری فضل معبوداور سیکرٹری لائیبریرین شمس عالم ایڈوکیٹ منتخب ہوئے۔انتخابات میں وکلاء نے جوش وخروش سے حصہ لیا اور اپنے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ دیے۔بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں وکلاء کی شرکت قابل تحسین تھی کیونکہ یہ عہدہ کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔صدر بار ساجد اللہ اور نیاز اے نیازی کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔ساتھ ساتھ بو نی بار ایسو سی ایشن کے انتخابات میں  انتظار علی خان ایڈو کیٹ صدر منتخب ہوگئے ۔کابینہ کے دوسرے ممبران میں شیر باد شاہ ایڈوکیٹ فنانس سکر ٹری ، صاحب گار حسین ایڈوکیٹ نائب صدر اور خلیل احمد ایڈوکیٹ جنرل سکرٹری منتخب ہوئے۔ صدر منتخب ہوتے ہی  انتظار علی خان ایڈوکیٹ  ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ساتھ پہلی میٹنگ میں شر کت  کی اور بونی بار کے مسائل سے آگاہ کیا موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبہ اور سنئر سول جج صاحب موجود تھے انہوں نے نو منتخب صدر انتظار علی خان ایڈوکیٹ کو مبارک باد پیش کی ۔

دروش بار ایسوسی ایشن کے انتخاباب  میں سخت مقابلے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے سید امتیاز جان  نےجماعت اسلامی کے فضل مولا ایڈوکیٹ کو ایک ووٹ سے شکست دے دی۔امتیاز جان ایڈوکیٹ کو 6ووٹ ملے جبکہ فضل مولا ایڈوکیٹ نے 5ووٹ حاصل کیے اور یوں دروش بار ایسویسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے