کینیڈین پارلیمینٹ نے اسلام کو بدنام کرنے کے کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی

ٹورنٹو ( ما نیٹر نگ ڈسک) کینیڈین پارلیمینٹ نے اسلام کو بدنام کرنے کے خلاف قرارداد بھارتی اکثریت سے منظور کر لی ہے۔ یہ قرارداد مسلمان رکن پارلیمینٹ اقراء خالد کی جانب سے پیش کی گئی جس پر 2 روز تک بحث جاری ہے اور بالآخر اسے بھارتی اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرارداد میں کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسلام فوبیا، مذہبی امتیاز اور نسلی تفریق جیسے معاملات کی مذمت کی جائے۔ کنزروییٹو پارٹی نے قرارداد کی بھرپور مخالفت کی تاہم اس کے باوجود یہ 201 ووٹوں کیساتھ منظور کر لی گئی جبکہ اس کی مخالفت میں 91 ووٹ ڈالے گئے۔واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو مذہبی تفریق کے شدید مخالف ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن اور مسلم ممالک پر پابندیوں کے حکم نانے کی مخالفت کرتے ہوئے پناہ گزینوں کو پناہ دینے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔
کینیڈین پارلیمینٹ

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے