یوم پاکستان: پریڈ کی تیاریاں مکمل، تاریخ میں پہلی بار دوست ملک چین اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے فوجی دستے شامل

پوری قوم جمعرات کو 77 واں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کےساتھ منائے گی، اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ کی مرکزی تقریب ہو گی جس میں صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام شریک ہوں گے۔ 

اسلام آباد: (زیل نیوز) 77 ویں یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہو گا۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار دوست ملک چین اور برادر ملک سعودی عرب کے فوجی دستے بھی شامل ہوں گے۔ ترکی کا ملٹری بینڈ بھی اس بار 23 مارچ کی پریڈ میں خصوصی شرکت کرے گا۔ مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف

کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء، غیرملکی سفارت کار اور اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔پاک فوج کی خواتین کا دستہ بھی پریڈ کا حصہ ہو گا۔ فلائی پاسٹ میں ایف 16، جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور پاک بحریہ کے جاسوس اور نگرانی کرنے والے طیارے شریک ہوں گے۔ پاک فضائیہ کی شیردل فارمیشن بھی فضائی کرتب کا مظاہرہ کرے گی۔ میزائل دستوں میں غزنوی، ابدالی، نصر اور کروز میزائل بھی شامل ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے