بونی میں جشن نوروز روایتی جوش وخروش سے منایا گیا۔

بونی (نامہ نگار )موسم بہارکی آمد کی خوشی میں ہر سال ۲۱مارچ کو جشن نوروزچترال کے مختلف علاقوں خصوصا سب ڈویژ ن مستوج میں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے ۔خاص کر اسماعیلی کمیونٹی کے ہاں اس دن ( ۲۱ مارچ )کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ بچے بچیاں  نئے کپڑے پہنتے ہیں  اورسال نوکی آمد کو خوش آامدید کہتے ہیں۔ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں۔

گھروں کو روایتی اندازمیں سجایا جاتاہے۔ روایتی لذیزکھانوں کاخاص اہتمام کیا جاتا ہے جن میں لذیذچترالی حلوہ(شوشب)،چھیرگیرنیچ ،مٹھائیاں، سویاں وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔جن سے مہمانوں کی توضع  کی جاتی ہے ۔ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جشن نوروز سب ڈویژ ن مستوج کے بالائی علاقوں اور سب ڈویژن مستوج کے ہیڈکواٹر بونی میں جوش و خروش سے منایا گیا۔موقع پر گھروں کو سجایا گیا تھا اور روایتی لذیز کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا

موسم کی خرابی کی بناپر دوسری تقریبات منعقد نہ ہوسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے