ایم این اے صاحب قوم کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کریں کہ وہ کس پارٹی میں ہے۔عبد الطیف ضلعی صدر پی ٹی آئی چترال

پی ٹی آئی چترال کے صدر عبد اللطیف نے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو مشورہ دینے کے ساتھ ساتھ کہ وہ اپنی پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوں ایم این اے شہزادہ افتخار کو بھی آڑے ہاتھوں لیاکہ وہ قوم کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کرے کہ وہ کس پارٹی میں ہے ۔ انہوں نے عمران خان کے خلاف مذہبی طور پر افواہیں پھیلانے والے علماء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو عمران خان کے مذہبی عقائد کے بارے میں گمراہ کرنے سے باز رہیں ۔ وہ کٹر اسلامی عقائد کے مالک ہیں ۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ چترال کی تعمیرو ترقی کیلئے مزید پانچ سال انتظار کریں ۔ تاکہ چترال کے وسائل کی آمدنی شروع ہونے کے بعد یہ پاکستان کا خوشحال ترین ضلع ہو گا ۔ اس موقع پر بریپ چترال سے تعلق رکھنے والے وی سی ناظم پردوم ، کونسلر بشیر محمد اور ہدایت جبکہ منظور قادر کوغذی اور آصف نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ صدر پی ٹی آئی نے بعد آزاں پولو گراونڈ چترال میں پارٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کیا اور پرچم کشائی کی ۔ قبل ازین جب عبداللطیف پی ٹی آئی کے عہدہ صدارت حاصل کرنے کے بعد لورای ٹنل کے راستہ عبور کیا ۔ تو سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل جلوس میں اُسے چترال پولوگراؤنڈ پہنچایا گیا ۔ جس میں گاڑیوں کو خیر مقدمی جھنڈیوں ، بینرز سے سجایا گیا تھا ۔ جلوس میں عبد اللطیف اور عمران خان کے حق میں زبردست نعرے لگائے گئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے