سلیم خان اپنے گھر کا راستہ بھی موجودہ حکومت میں بنا رہے ہیں۔ صدر پی ٹی آئی ضلع چترال

صدر پی ٹی آئی اپنے لیے منعقدہ خیر مقدمی جلسے میں تقریر کرتے ہوئے ایم پی اے سلیم خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنے گھر کیلئے روڈ بھی موجودہ حکومت میں بنارہے ہیں ۔ اُن کی طرف سے چترال کے مختلف منصوبوں کو اپنی کارکردگی ظاہر کرکے کریڈٹ لینے کی کوشش معنی خیز ہے جبکہ اُن کا صوبدیدی فنڈ صرف دو کروڑ روپے ہے ۔ انہوں نے ضلع ناظم کی طرف سے خورکشاندہ روڈ کی تعمیر کو ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کا منصوبہ ظاہر کرنے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ صوبائی فنڈ کے منصوبے کا افتتاح صوبائی حکومت کوکرنا چاہیے ۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے