پی ٹی سی ایل فائبر آپٹک کا افتتاح ، صارفین سمارٹ ٹی وی کی سہولت سے بھی مستفید ہونگے۔۔جی ایم سید خلیل خان

پشاور (نمائندہ زیل) چترال میں پی ٹی سی ایل کی فائبر اپٹک/براڈ بینڈ کے لیے ا نتظار کی طویل اور تکلیف دہ گھڑی کا اختتام منگل کے روز اس وقت ہوا جب پشاور میں پی ٹی سی ایل ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں اس کا باقاعدہ افتتاح ہوا ۔ افتتاحی تقریب میں سابق
تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان کی موجودگی میں پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر نیٹ ورک اپریشن اینڈ ڈیپلائمنٹ سید خلیل خان اور سینئر منیجرنیٹ ورک اپریشن سراج آفریدی نے چترال کے لیے فائبر اپٹک کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب اس سہولت کی ایکٹویشن کے ساتھ نہ صرف چترال میں انٹرنیٹ کی رفتار میں تیزی آئے گی بلکہ ڈی ایس ایل کے صارفین اب ڈیڑھ سو سے زائد ٹی۔ وی چینلز سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ڈی ایس ایل کی مطلوبہ رفتار کا فائدہ طالب علموں کو ہوگا جوکہ ان لائن معلومات کے حصول کے علاوہ کئی یونیورسٹیوں کے ساتھ ان لائن منسلک بھی ہوسکیں گے جبکہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے اب تک ممکن نہ تھا۔ انھوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی تیز ترین سہولت دروش ، ایون ، بونی اور کوغذی کے علاوہ مستوج و دیگر مقامات کے صارفین تک پہنچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان نے جنرل منیجر سید خلیل، وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل وجہیہ الدین، سینئر منیجر سراج افریدی اور پی ٹی سی ایل کے دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے صارفین پی ٹی سی ایل گزشتہ چار برسوں سے درخواستی تھے کہ انھیں فائبر آپٹک کی جدید سہولیات سے مستفید کیا جائے۔ جبکہ آج چترال کے عوام کا درینہ مسئلہ حل کردیا گیا۔ انھوں نے اس موقع پر بتایا کہ آرندو ایکس چینج میں میڈیا کی خرابی کو دور کردیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے