دروش)نمائندہ زیل) ویلج کونسل شاہنگار کے یوتھ کونسلر فہیم اللہ نے دروش میں نیا اڈا قائم کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دروش بازار کے اندر ہی پہلے سے اڈے موجود ہیں اور اب بازار سے کافی دورپر نیا اڈا قائم کرکے تحصیل انتظامیہ عوام کو مشکلات کا شکار کر رہی ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں فہیم اللہ نے کہا کہ اگر تحصیل انتظامیہ اڈا منتقل کرنا چاہ رہی ہے تو پشاور، تیمرگرہ اورراولپنڈی کے اسٹینڈ وہاں پر منتقل کرے ۔ چترال اور مقامی علاقوں کے اسٹینڈ اپنے موجودہ مقامات پر بر قرار رکھے جائیں۔اگر مقامی اسٹینڈ بازار سے دور اڈے میں منتقل کئے گئے توعوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگااو ر یہ اقدام تحصیل میونسپل انتظامیہ کی طرف سے عوام دروش کے ساتھ شدید نا انصافی اور ظلم کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بازارسے اپنے سامان کندھوں پر اٹھاکر دور واقع اڈے تک آنا پڑیگا یا پھر اضافی رقم ادا کرکے ٹیکسی بک کرنا ہوگا۔ انہوں نے تحصیل ناظم چترال سے اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف عوامی تحریک شروع کی جائیگی ۔ فہیم اللہ نے مزید کہا کہ تحصیل انتظامیہ کا یہ فیصلہ تمام بلدیاتی نمائندگا ن کے لئے بد نامی کا باعث بنے گا۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023