قیام پاکستان میں علماء کا بہت بڑا کردار ہے۔ اجتماع میں اس حوالے سے تاریخی بیانات ہوں گے۔ سابق ایم پی اے مولانا عبد الرحمن

چترال ( نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام کے رہنما سابق ایم پی اے مولانا عبد الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام صد سالہ یوم تاسیس کانفرنس امت مسلمہ کی سب سے بڑی کانفرنس ہوگی۔ جس میں 52اسلامی ممالک کے مندوبین کے علاوہ امام کعبہ بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا قیام پاکستان میں علماء کا بہت بڑا کردار ہے۔ اس اجتماع میں اس حوالے سے تاریخی بیانات ہوں گے۔
انہوں نے چترال کارکنوں سے اپیل کی کہ تما م ساتھی حالات کی نزاکت کے احساس کے ساتھ اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر مذکورہ صد سالہ کانفرنس کے لیے بھر پور تیاریاں کر لیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صد سالہ کانفرنس جے یو آ ئی کے آئندہ 2018ء کے انتخابات کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس لیےتمام کارکنان اپنی شرکت کو یقینی بنا کر عند اللہ ماجور ہوں ۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے