پاکستان پیپلز پارٹی ناراض کارکنوں کو منانے کے لیے کنونشن کا انعقاد کرے گی۔

چترال(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے FSF,PYOکے سابق صدر اور سابق نائب صدر نیاز احمد نے اپنے ایک اخباری میں کہا ہے کہ میں عنقریب چترال پہنچ کر پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے بہت بڑا کنونشن بلاؤنگا۔جس میں پارٹی کے اکابرین،نوجوانوں اور ناراض کارکنوں کو مدعو کیا جائے گا۔کنونشن میں پارٹی کو مظبوط بنانے کے لیے کارکنوں سے صلح مشورہ کیا جائے گا اور آپس کے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پارٹی ہائی کمان کے فیصلوں پر عمل کیا جائے گا۔ جس کو وہ ٹکٹ دے گا اس کی حمایت کی جائے گی ۔ گروپ بندی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔یہ کنونشن کسی گروپ یا شخص کی حمایت یا مخالفت میں نہیں ہوگا۔بلکہ یہ کنونشن پارٹی کے بہتر مفاد میں ہوگا۔کنونشن کا انعقاد دوستوں سے مشورے کے بعد مقام کا تعین کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے