پشاور ہائی کورٹ بار الیکشن کے لیے چترال لائرز فورم اُمید وار لانے کا اعلان کردیا

پشاور (نامہ نگار)چترال لائرز فورم پشاور کا اجلاس مورخہ11مارچ 2017پشاور ہائی کورٹ میں منعقد ہوا ۔اجلاس سےچترال لائرز فورم پشاور کے صدر معروف قانون دان محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری مجیب الرحمن ایڈوکیٹ،نائب صدر مطیع الرحمن ایڈوکیٹ،جائنٹ سیکٹری ظفرالحق،سرپرست اعلیٰ زار علی خان ایڈوکیٹ اور چیئر مین سینئر ایڈوکیٹ ملائم زادہ نے خطاب کیا ۔انھوں نے کہا کہ چترال لائرز فورم کا قیام 2007میں عمل میں لایا گیا تھااور چترال لائرز فورم پشاور بحالی عدلیہ کی تحریک میں صف اول کا کردار ادا کیا تھا جس پر فورم کو فخر حاصل ہے۔اس وقت سے اب تک فورم بار اور بنچ کی بلادستی کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اور اب باقاعدہ طور پر چترال لائرز فورم ہائی کورٹ بار الیکشن 2017،2018کے لیے پہلی بار نامور قانون دان عماد الدین ایڈوکیٹ کو متفقہ طور پر اپنا امید وار نامزد کر دیا ہے جو چترال لائرز فورم کی جانب سے الیکشن لڑے گا۔اس سے پہلے2011کے الیکشن میں چترال لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری مجیب الرحمن ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار پشاور کے ایگزیکٹو ممبر رہ چکے ہیں۔اجلاس میں جونئیر وکلاء( جو حال ہی میں لائسنس لے چکے ہیں ) کو مبارک باد پیش کیا گیا اور اُمید کا اظہار کیا گیا کہ نوجوان وکلاء فورم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ اجلاس سے دروش چترال بار کے نائب صدر اسحاق الدین ایڈوکیٹ نے ٹیلی فونک خطاب کیا اور اپنے بار کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔اجلاس دعا خیر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے