ضلع کونسل اجلاس میں وزیر اعظم کے اعلان شدہ ہسپتال ، یونیورسٹی کی تعمیر اور بیس کروڑ روپے فنڈ کی فراہمی یقینی بنانے پر زور

ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے ہدایت کے باوجود ڈیوال اداروں کے افسران اور نمائندگان ضلع کونسل اجلاس میں شریک نہ ہو نے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کے باوجود ڈیوال اداروں کے افسران اور نمائندگان ضلع کونسل اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے ، حالانکہ عوامی مسائل کے حوالوں سے اجلاس میں جو بحث کی جاتی ہے اس موقع پر ان کی حاضری ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل ڈیوال ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی حاضری چترال میں روزانہ کی بنیاد پر لینے کے لیے طریقہ کار وضع کرے گاتا کہ ان اداروں کی کارکردگی جانچنے میں آسانی ہو اور اس مطابق لائحہ عمل طے کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر افسران کی تنخواہ سے کٹوتی کے بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے ۔
اجلاس میں بحث میں حصہ لینے والے تمام ممبران محمد حسین ، انعام الحق ، مولانا جاوید حسین ، غلام مصطفی ، مولانا عبد الرحمن ، رحمت ولی ، مولانا جمشید احمد ، شیر عزیز بیگ نے وزیر اعظم کے اعلان شدہ ہسپتال ، یونیورسٹی کی تعمیر اور بیس کروڑ روپے فنڈ کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا اور چترال میں حالیہ شدید برفباری سے نقصان شدہ سڑکوں کی ممبران کی طرف سے بحالی کے بعد عدم آدائیگی کی وجہ سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے