شاہی مسجد چترال میں تقریب تکمیل حفظ القرآن کا انعقاد :حافظ صہیب احمد نے قرآن پاک کی تکمیل کی۔

چترال ( نمائندہ زیل) گزشتہ دنوں امام شاہی مسجد چترال قاری شبیر احمد نقشبندی کی صدارت میں گورنمنٹ دارلعلوم واقع شاہی مسجد چترال میں تقریب حفظ القرآن کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکا خیل، نائب صدر دارالعلوم مولانا حبیب اللہ و دیگر اساتذہ کرام کے علاوہ قرب و جوار سے آنے والوں مہمانوں نے شرکت کی۔ اسٹیج کی ذمہ داری مفتی شریف اللہ کو سونپی گئی تھی۔ حافظ صہیب احمد نے قرآن کی تکمیل کردی اور آخری سبق شرکاء محفل کی موجودگی میں استاد کو سنایا۔ اس کے علاوہ جامعہ کے نائب صدر مولانا حبیب اللہ نے قرآن کی فضیلت اور آداب کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے قرآن مجید کو امت مسلمہ کی بقاء اور نجات کا واحد ذریعہ قرار دیا۔انہوں نے فرمایا کہ انسان کا اصل مقصد زندگی او ر اس کے دنیا میں آنے اور دنیا میں رہنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ وہ ہر حال میں اللہ جل شانہ کی اطاعت کریں۔ او ر انہوں نے طلباء مع عوام کو نصیحت کی کہ قرآن پاک اور سنت نبویﷺ کے مطابق اپنے زندگی گزاریں، قرآن پاک کے معانی و مطالب سمجھیں ااو اس پر غور و تدبر کریں۔ یہی دونوں جہانوں کی فلاح ہے۔ اور آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔
Image may contain: 6 people, people standing

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے