فوکس اوراے کے آر ایس پی کے زیر انتظام اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں Watershed & Risk Managementورکشاپ کا اہتمام ۔

اسلام آباد(نمائندہ زیل) آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اور فوکس ہیومینیٹیرین اسسٹنٹ پروگرام نے شندور یوٹیلیٹی کمپنی پبلک لمٹیڈ اور یادگاریوٹیلیٹی کمپنی پبلک لمٹیڈ کے ساتھ شراکت سے Watershed & Risk Management کا انعقاد اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میںAKRSP اور FOCUS نے Watershed کے Assessment کے لیے مختلف ماہرین کریم نیانی اور ڈاکٹر بشیر کی خدمات حاصل کی تھی۔ اس تفصیلی Assessment میں ما ہرین نے AKRSP اور FOCUS کی ٹیم کے ساتھ مل کر لاسپور ویلی اور یارخون ویلی کے سات مختلفWatershed کا تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کیا۔ رپورٹ میں Watershed اور Climate change پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ ماہرین کی رپورٹ کی کے مطابق ان علاقوں میں کچھ رسک ایریاز ہیں اوران سے نمٹنے کے مربوظ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ اس ورک شاپ میں ان حکمت عملیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئ اور ساتھ ساتھ مستقبل میں ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنے پر بھی غور کیا گیا اور ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو خطرے سے بچانے کے لیے حکمت عملی بنانے پر بات کی گئی۔ ورکشاپ میں شراکاء اور مقامی نمائندوں سے علاقے کے خطرے سے نمٹنے اور مستقبل کے لیے مختلف پروگرامز کے لیے بھی تجاویز لی گئی۔
ورکشاپ میں فوکس پاکستان اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے سینٹرل آفس کے نمائندے فوکس کے سلمان الدین شاہ، اے کے ار ایس پی کے شیرزاد علی حیدر ، چترال کے ریجنل پروگرام منیجرز، سٹاف کے علاوہ شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے ڈایریکٹر منظور علی شاہ اور یادگار یوٹیلیٹی کمپنی کے ڈائریکٹر شیر ولی خان اسیر نے بھی شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے