چترال(زیل ڈیسک) صوبے کے دوسرے علاقوں کی طرح چترال میں بھی انسداد بدعنوانی کا ہفتہ منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ایک سیمینارضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا۔ضلعی انتظامیہ اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ اس سیمینار میں ضلع ناظم ،نائب ضلع ناظم ،اسسٹنٹ کمشنر چترال کے علاوہ علماء کرام،درس و تدریس سے وابسطہ افراد اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے کہا کہ بدعنوانی ایک موذی مرض کی طرح معاشرے میں پھیل رہی ہے جس سے ادارے تباہ ہونے کے ساتھ معاشرتی بیماری بھی پھیل رہی ہے۔ اے سی چترال محمدعالمگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بدعنوانی کو جڑ سے پھینکنے کے لیے ہمیں سب مل کر کردار ادا کرنا چاہئیے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے مثبت کردار ادا کریں۔ضلعی خطیب مولانا فضل مولا نے بدعنوانی کو ایک زہر قرار دیا اور اس سے بچنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔ پروفیسر رحمت کریم بیگ نے کہا کہ ہم جس دور میں رہ رہے ہیں اگر اس میں بھی بدعنوانی نے اپنی جگہ بنالی تو ہم رہنے کے بھی قابل نہیں ہوجائیں گے۔ پرنسپل صاحب الدین نے بدعنوانی کو قوم کا دشمن قراردیا اور اپنی ذات سے لے کر معاشرے تک کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر پروفیسرشفیق احمدنے بدعنوانی کو معاشرے اور قوم کا دشمن قرار دیتے ہوئے اس سے بچنے کی عادت کو دوام بخشنے کو واحد ذریعہ قرار دیا۔ سیمینار میں دوسرے شرکاء نے بھی موضوع پرگفتگو کی اور یہ سیمینار مولانا عبدالشکور کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023