محصولات میں اضافے کے ساتھ ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ محصولات میں اضافے کے ساتھ ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا  اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2020-21 میں 4734 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے جو کہ مالی سال 2019-20 سے 18.45 فیصد زائد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 850 ارب روپے کے محصولات جمع کیے ہیں ، رواں مالی سال 2 ماہ کا ریونیو ہدف 690 ارب روپے تھا ، محصولات میں رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 41 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ گزشتہ 12 سال میں 863 ارب روپے کے ریفنڈز کے مسائل حل کیے ، 307 ارب روپے کیش ریفنڈز ادا کیے اور 556 ارب روپے کے ریفنڈز کی ایڈجسٹمنٹ کی گئی ، 323 ارب روپے سے زائد کے انکم ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی باقی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ 181 ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جاری کیے گئے ، فاسٹر نظام کے تحت 11 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے ہیں۔

The post محصولات میں اضافے کے ساتھ ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے، چیئرمین ایف بی آر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email