نیمل خاور کی اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نیمل خاور کی اپنے بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

نیمل خاور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے ۔

شئیر کی گئی تصویر میں  نیمل خاور کا فیس نظر نہیں آرہا لیکن ان کے بیٹے مصطفیٰ عباسی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل نیمل خاور کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کالے رنگ کا مغربی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیمل خاور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں اداکارہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

نیمل کی اس تصاویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب لائیکس اور تعریفی کمنٹس کیے گئے تھے۔

اداکاری اور شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکارہ نیمل خاور سوشل میڈیا پر کم ہی دکھائی دیتی ہیں مگر اُن کے مداحوں اور فین فالوونگ میں کوئی کمی نہیں آئی۔

اس سے قبل  نیمل خاور کی جانب سے اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ نیمل خاور کی جانب سے اپنی فیملی شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ بھی خوبصورت تصویریں شیئر کی جاتی  ہیں۔

The post نیمل خاور کی اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email