پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ حیدر علی آپ کو مبارک ہو، ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوکیو پیرالمپکس کی تاریخ میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ حیدر علی آپ اسی طرح سب کو متاثر کرتے رہیں۔
Congratulations #HaiderAli. You made us all proud. Keep on inspiring all of us. https://t.co/nYcYL0QgVd
— Babar Azam (@babarazam258) September 3, 2021
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حیدر علی آپ کو مبارک ہو، ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کی ہے اور پاکستان کے لیے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
The post حیدر علی مبارک ہو، ہم سب کو آپ پر فخر ہے، بابر اعظم appeared first on .