وزیر اعلیٰ پنجاب کا حفاظتی بند کی تعمیر کے لئے فوری کارروائی کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حفاظتی بند کی تعمیر کے لئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن صوبائی اسمبلی اور ایم پی اے شہاب الدین سہیڑ نے ملاقات کی، ملاقات میں ایم پی اے شہاب الدین سہیڑ نے لیہ میں دریائے سندھ کے کٹاؤ کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے آ گاہ کیا اور دریائے سندھ کے کٹاؤ کی وجہ سے تیار فصلوں اور آبادی کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کی اپیل بھی کی۔

ایم پی اے شہاب الدین سہیڑ نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے دریائے سندھ کے کٹاؤ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی بند بنانے کی استدعا کی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے موضع راکھواں کو دریائے سندھ کے کٹاؤ سے بچانے کے لئے فوری رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حفاظتی بند کی تعمیر کے لئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایم پی اے شہاب الدین سہیڑ نے کہا کہ کٹاؤ کی وجہ سے دریا کے کنارے بستی راکھواں اور دھاپی کے 600 گھر کو مستقل خطرے کا سامنا تھا، دریا کے کٹاؤ کی وجہ سے یونین کونسل واڑاں سہیڑا میں ہر سال کھڑی فصلوں کا نقصان ہورہا تھا، دریائے سندھ کے کٹاؤ کی وجہ سے راکھواں میں گرلز اسکول کی عمارت کو مسمار کر کے طلبا کو دوسری جگہ منتقل کرنا پڑا۔

سردار عثمان بزدار نے محکمہ آبپاشی کو مسئلے کے مستقل حل کے لئے کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سرادر عثمان بزدار نے رکن صوبائی اسمبلی شہاب الدین سہیڑ کو عوامی مسئلے کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔

The post وزیر اعلیٰ پنجاب کا حفاظتی بند کی تعمیر کے لئے فوری کارروائی کا حکم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email