مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے صوبائی حلقوں میں تنظیمیں مکمل کر لی ہیں، اویس لغاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے صوبائی حلقوں میں تنظیمیں مکمل کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام ساہیوال ڈویژن کی میٹینگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے صوبائی حلقوں میں تنظیمیں مکمل کر لی ہیں اور تمام صوبائی حلقوں کی تنظیموں کا مکمل ریکارڈ ویب سائٹ پر موجود ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ یونین کونسل کی سطح پر تنظیمیں مکمل کی جائیں۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے میٹنگز جاری ہیں اور متعلقہ عہدیداروں میں فارمز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ ساہیوال ڈویژن کا اجلاس اب ختم ہو گیا ہے اور لیگی رہنما اور کارکنان واپس چلے گئے ہیں۔

The post مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے صوبائی حلقوں میں تنظیمیں مکمل کر لی ہیں، اویس لغاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email