کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ڈکٹیٹر شپ کے دور سے زیادہ برے حربے استعمال ہوئے ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ڈکٹیٹر شپ کے دور سے زیادہ برے حربے استعمال ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام ساہیوال ڈویژن کی میٹینگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2018 کے الیکشن میں ساہیوال میں صرف ایک سیٹ ہاری تھی۔

مریم نواز نے کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی آپ کے چہرے پر جیت اور کمٹمنٹ کا جذبہ اور چمک دیکھ رہی ہوں، یہ چمک صرف ان چہروں پر رہتی ہے جو اپنی قیادت سے وابستہ رہتے ہیں اور اپنے نصب العین سے نہیں ہٹتے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ڈکٹیٹر شپ کے دور سے زیادہ برے حربے استعمال ہوئے ہیں لیکن الحمد اللہ ہمیں پھر بھی بڑی کامیابی ملی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن میں حکمران جماعت نے چھ لاکھ اور ہم نے پانچ لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ہمارے مخالفین الیکشن جیتنے کے بعد بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں کہ ان کو فتح نہیں شکست ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ماضی، حال اور مستقبل مسلم لیگ (ن) ہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کے ایک پیج پر ہونے کے باوجود ان کا ایک ہی وعدہ پورا ہوا وہ یہ کہ میں قوم کو رلائوں گا۔ عمران خان نے ایسی حکومت بنا دی ہے جو قوم کے اور ان کے ساتھ ہی نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری قومی ذمے داری ہے کہ اس ملک کو غلط ہاتھوں میں نہ جانے دیں۔ قدرت کا اصول ہے وقت ایک جیسا نہیں رہتا اور ہم وقت بدلتا دیکھ رہے ہیں۔

The post کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ڈکٹیٹر شپ کے دور سے زیادہ برے حربے استعمال ہوئے ہیں، مریم نواز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email