سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق تحریک ایوان میں پیش

سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق تحریک ایوان میں پیش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمن نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق سینیٹ میں تحریک پیش کی جس میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ایک طرف سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہیں بڑھتی تو دوسری طرف 20 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کیا جا رہا ہے۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ان متاثرین میں سے اب تک نو ملازمین کی اموات ہو چکی ہے اور متاثرہ لوگوں کے گھروں کے چولہے تک بند ہو گئے ہیں۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ طے شدہ طریقے کار کے تحت متاثرہ لوگوں کو ملازمتیں دی گئیں اور ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے ملازمین کو بحال کیا گیا تھا۔ اب ان ملازمین کو سنے بغیر ہی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ کے سامنے رکھی جائیں اور دونوں ایوان مل کر اس معاملے پر قانون سازی کریں۔
رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ لوگوں کی نوکریاں ضرور بحال کی جائیں۔

The post سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق تحریک ایوان میں پیش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email