کراچی کو پرانے نہیں ماڈرن کے سی آر کی ضرورت ہے ، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ  سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کو پرانے نہیں ماڈرن کے سی آر کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ  سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جس کام کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ، پرانے روٹ پر جو فلائی اوور بننے ہیں ، اتنے بڑے منصوبے کا آغاز  تیاری کے بغیر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی سو ارب سے کم کا منصوبہ نہیں ہے ، 15 ارب رکھے گئے ہیں ، 6 ارب ہمارے ہیں ، میری دعا ہے جو وعدے کیے گئے ہیں وہ پورے ہوجائیں ، صوبائی حکومت تعاون کررہی ہے ، کے سی آر کا منصوبہ وفاق نے لیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے چین سے بات کی تھی ، کراچی ٹرانفارمیشن پلان جب آیا ، یہ بنیادی چیزیں ہیں ، میری دعا ہے یہ مکمل ہو جائے ، وفاقی حکومت کی تیاری دکھائی نہیں دیتی ہے ، سندھ حکومت نے کے سی آر منصوبے کو فالو اپ کیا لیکن بدقسمتی سے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی۔

وزیر اطلاعات سندھ  سعید غنی نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے نوٹس لیا اور حکم صادر فرمایا کہ کے سی آر کو بحال کریں ، کراچی کو پرانے نہیں ماڈرن کے سی آر کی ضرورت ہے ، یہ پروجیکٹ جو شروع ہوا ہے ، مجھے لگتا ہے کہ اتنے عرصے میں پورا نہیں ہوگا ، کے سی آر کے لیے جتنی سندھ حکومت کی ذمہ داری تھی ، وہ پوری کی ہے۔

The post کراچی کو پرانے نہیں ماڈرن کے سی آر کی ضرورت ہے ، سعید غنی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email