بجلی کے بل غریبوں پر بم بن کے گر رہے ہیں ، نوازشریف

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ بجلی کے بل غریبوں پر بم بن کے گر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو منظم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کروڑوں ووٹ لیتی ہے ، ہماری تنظیم کا فقدان ہے آنے والے دنوں میں تمام امتحانوں پر پورا اترنا ہوگا ، عہدوں پر اچھے،محنتی اور وفا کرنے والے لوگوں کو آگے لائیں ، اگر ہم منظم ہونگے تو کوئی دھاندلی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

میاں نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے دیکھ لیں نوازشریف کی سیاست ان کے سامنے بیٹھی ہے ، یہ کئی دفعہ میری سیاست ختم کرنے کی کوشش کرچکے ہیں ، پاکستان کرپشن انڈکس میں ترقی کررہا ہے اور پاکستان کو کرپٹ ملک کہا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ خدرا اس ملک کو چلنے دیں ، اگر مجھے اقامے پر نہ نکالا جاتا تو پاکستان میں ترقی کا سفر جاری رہتا ، اب تو کرکٹ کا بھی بیڑہ غرق کردیا گیا،نیوی لینڈ کی ٹیم واپس چلی گئی انگلینڈ نے آنے سے انکار کردیا۔

The post بجلی کے بل غریبوں پر بم بن کے گر رہے ہیں ، نوازشریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email