سیاحت کا شعبہ کاروبار اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اضافے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سیاحت کا شعبہ چھوٹے کاروبار اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اضافے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سیاحت کا عالمی دن منانے کا مقصد سیاحت کی سماجی، ثقافتی اور معاشی اہمیت کو اجاگر  کرنا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنے شاندار ماضی اور مستقبل کے محافظ کی حیثیت سے عالمی برادری کے ہمراہ سیاحت کا عالمی دن منا رہے ہیں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سیاحوں کے لیے محفوظ ترین جگہ ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سیاحت کے اعتبار سے بے پناہ قدرتی حسن سے مالا مال کر رکھا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحوں کو قدرتی مناظر، قدیم تہذیب، متنوع ثقافت سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے چاروں صوبے بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کو پرکشش قدرتی مناظر سے نوازا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سیاحت کا شعبہ چھوٹے کاروبار اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اضافے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف جغرافیے، موسم، حیوانات اور نباتات کے ساتھ سماجی اور ثقافتی تنوع سے لطف اندوز ہونے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کا شعبے پائیدار ترقی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، سیاحت کا شعبہ ملکی زرمبادلہ کمانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ اور ترقی کیلئے حکومت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جبکہ سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر ملک سے غربت اس اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت سیاحت کے شعبہ کی ترقی اور مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ گلگت بلتستان کے دوران سیاحت کے اعتبار سے دلکش اور خوبصورت وادیوں کا نظارہ کرنے کا موقع ملا، گلگت بلتستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی حسن سے مالا مال کر رکھا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سیاح گلگت بلتستان کے دلکش اور خوبصورت حسن سے لطف اندوز ہونے کے لیے گلگت بلتستان کا دورہ ضرور کریں۔

The post سیاحت کا شعبہ کاروبار اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اضافے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسد قیصر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email