اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو دلکش سیاحتی مقامات اور قدرتی حسن سے نوازا ہے، جام کمال خان

وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو دلکش سیاحتی مقامات اور قدرتی حسن سے نوازا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو دلکش سیاحتی مقامات اور قدرتی حسن سے نوازا ہے، بلوچستان قدرتی پہاڑوں، جنگلات، جھرنوں اور آبشاروں کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا جغرافیائی اور طبعی ساخت کی لحاظ سے دنیا کے خوبصورت ترین خطوں میں شمار ہوتا ہے۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات اور گنجائش موجود ہے۔

وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹورزم انڈسٹری کے فروغ کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاحتی مقامات کی بحالی کے لئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں واقع مزارات ہمارا ورثہ ہیں،مزہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ان مقامات کی بحالی اور تحفظ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے حکومت کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پیر غائب کے سیاحتی مقام پر سیاحوں کے لئے سہولیات مہیا کر دی ہیں جبکہ ہنہ اوڑک کے لیے دو رویہ سڑک کی تعمیر پر کام جاری ہے۔

وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقام شابان کو بھی ترقیاتی منصوبوں میں شامل کرکے اس کی ماسٹر پلاننگ کر رہے ہیں۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ وادی شابان میں 50ملین کی لاگت سے ایکوٹورزم ہٹس، ہربوئی،شینگھر اور کوڑک میں100ملین کی لاگت سے ٹورزم کیمپئن ویلیجز کے قیام کا منصوبہ ہے۔

وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیاحتی مقامات پر ریسٹ ہاوس اور ریسٹ ایریا کی تعمیر کے لیے 300ملین مختص کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں غنڈی پارک کی توسیع منصوبے پر 115ملین روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ پیر غائب بولان، مولہ چٹوک، کرخسہ، زیارت میں سیاحوں کے لئے روڈز، واکنگ ٹریکس،کیمپنگ ایریا اور دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے کی گروتھ اور فروغ سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور صوبے کی آمدن میں اضافہ بھی ہوگا۔

The post اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو دلکش سیاحتی مقامات اور قدرتی حسن سے نوازا ہے، جام کمال خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email