غنا علی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ غنا علی کے ہان ان کے پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ غنا علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کو اپنے حاملہ ہونے  خبر سناتے ہوئے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GHANA UMAIR👸🏻 (@ghanaaliofficial)

غنا علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہمیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری خوشیوں کا چھوٹا خزانہ بہت جلد آ رہا ہے۔

اکارہ نے مزید لکھا ہے کہ ’ اللہ کی اس نعمت کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے لیکن ہم سے اپنی فیملی میں نئے اضافے کی آمد کا مزید انتظار نہیں ہو رہا ہے۔‘

اداکارہ غنا علی نے اپنے مداحوں سے  دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی ہے جبکہ انہوں نے اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ میری زندگی کا بہترین حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ غنا علی نے 16 مئی 2021 کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GHANA UMAIR👸🏻 (@ghanaaliofficial)

بعض سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا تھا کہ غنا علی نے پیسوں کیلئے ایک بڑے کاروباری شخص سے شادی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہنگامے کی وضاحت خود اداکارہ نے کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی تھی کہ ان کے شوہر کوئی بزنس مین نہیں بلکہ ایک سرکاری ملازم ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GHANA UMAIR👸🏻 (@ghanaaliofficial)

The post غنا علی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email