مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل مشال خان تیزاب حملے کی دھمکی ملنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کرلیا ہے۔

مشال خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر دھمکی آمیز پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

مذکورہ پیغام میں ایک ٹوئٹر ہینڈل سے اداکارہ مشال خان کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے تیزاب کا حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

مشال خان نے شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی پریشان کن ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں موصول ہونے والی اس دھمکی پر انہوں نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کرلیا ہے۔

اس سےقبل اداکارہ اور ماڈل مشال خان علی انصاری کی منگنی کے بعد خود پر لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے جوب دے دیا تھا۔

حال ہی منگنی کرنے والی شوبز جوڑی صبور علی اور علی انصاری کی منگنی پر مشال خان کو ٹرولنگ کا سامنا تھا۔

مشال خان صبور اور علی انصاری کی منگنی پر بول پڑیں

اداکارہ مشال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ صبور علی اور اداکارعلی انصاری کو منگنی کی مبارکباد دی تھی اور ٹرول کرنے والوں کو چُپ کروادیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں دونوں کی منگنی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں اور دونوں کے بہتر مستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔

اداکارہ مشال خان نے انسٹا اسٹوری کی کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ وہ لمحہ جو کسی بھی جوڑی کیلئے خوش آئند ہو سکتا ہے اسے ہم بیکار گپ شپ میں تباہ کردیتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ مجھے علی انصاری اور صبور کی منگنی کے معاملے پر بلاوجہ گھسیٹا گیا۔

مشال خان نے کہا تھا کہ ہمیں کسی دوسرے کے یادگار لمحات کو یوں بیکار باتوں سے خراب نہیں کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ صبور سے منگنی سے قبل مشال خان علی انصاری کی قریبی دوست شمار کی جاتی تھیں اور دونوں کی شادی کی خبریں بھی زبان زدِ عام و خاص تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

تاہم  بعد ازاں دونوں میں نامعلوم وجوہات پر بریک اپ ہوگیا تھا۔

گزشتہ دنوں قبل اداکارہ مشال خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار علی انصاری کی منگنی کے ایک روز بعد قاسم خان سے منگنی اور تعلقات کا اشارہ دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mashal Khan (@mashalkh)

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ انگوٹھی پہن رکھی ہے۔

دوسری جانب قاسم خان نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مشال کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by kasim khan (@kasimkhanofficial)

اداکار قاسم کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں قاسم خان نے اداکارہ مشال خان کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا تھا۔

قاسم خان نے لکھا تھا کہ کیا آپ زمین پر فرشتوں کے ہونے پر یقین رکھتے ہیں ، کیونکہ میں انہی میں سے ایک مشال سے ملا۔

اداکار کی جانب سے معروف اداکارہ اور ماڈل مشال کے لیے لکھے جانے والے اس محبت بھرے پیغام نے صارفین کے ذہن میں یہ سوال پیدا کر دیا ہے کہ کیا دونوں اداکاروں کے درمیان کچھ ہے۔

جبکہ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ دونوں اداکاروں نے منگنی کر لی ہے۔

تاہم اس حوالے سے اداکار قاسم خان اور اداکارہ مشال خان کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

The post مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email