‏آج ٹی وی پر شہباز شریف صاحب سینہ کوبی کر رہے تھے، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ آج ٹی وی پر شہباز شریف صاحب سینہ کوبی کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سیاسی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج ٹی وی پر شہباز شریف صاحب سینہ کوبی کر رہے تھے اور آنکھیں باہر تھیں، سینے پر، منہ پر اور ڈیسک پر ہاتھ مار رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ساتھ کھڑے لوگ شہباز شریف کو دیکھ کر سکتے میں تھے۔
شہباز گل نے کہا کہ ٹی وی کی آواز بند تھی تو سن نہیں سکا کہ کس بات پر شہباز شریف سینہ کوبی کر رہے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہیں ڈرائیور اور مالی نے اپنے اکاؤنٹ میں جمع شدہ اربوں روپے تو شہباز شریف سے نہیں مانگ لیے؟

The post ‏آج ٹی وی پر شہباز شریف صاحب سینہ کوبی کر رہے تھے، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email