شہباز شریف آج ایک بار پھر شوبازیاں کرتے پائے گئے، شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف آج ایک بار پھر شوبازیاں کرتے پائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف آج ایک بار پھر شوبازیاں کرتے پائے گئے، موصوف کبھی منہ تو کبھی ڈائس پر ہاتھ مار رہے تھے، پتا چلا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

 شہباز گل نے کہا کہ یہ پہلی خوشی ہے جو سینہ کوبی کر کے منائی جا رہی ہے، اصل مسئلہ نون میم اور شین کا ہے۔

The post شہباز شریف آج ایک بار پھر شوبازیاں کرتے پائے گئے، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email