عوام 2023 میں پی ٹی آئی کی سیاست کو دفن کر دے گی، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام 2023 میں پی ٹی آئی کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عوام 2023 میں پی ٹی آئی کی سیاست کو دفن کردی گی جو کھوکھلے نعروں، کرپشن اور نااہلی سے عاجز آچکے ہیں اور جس کی وجہ سے ملک دہائیوں پیچھے جا چکا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی فتح پی ٹی آئی کی عوام دشمن سیاست کے خاتمے کا آغاز ہے۔

The post عوام 2023 میں پی ٹی آئی کی سیاست کو دفن کر دے گی، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email