سیاسی گند پر بیٹھنے والی سیاسی مکھیاں تقاریر میں نقص تلاش کرتی ہیں، شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ سیاسی گند پر بیٹھنے والی سیاسی مکھیاں تقاریر میں نقص تلاش کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ اللہ الحق ہے، جب آپ سچ بولتے ہیں تو اپنے سے دس دس گنا بڑے ممالک کے لیڈران سے بھی آپکی تقریر زیادہ دیکھی جاتی ہے، ہماری ہاں کچھ سیاسی گند پر بیٹھنے والی سیاسی لفافی مکھیاں ایسی تقاریر میں بھی نقص تلاش کرتی ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ یہ پلاسٹک کے بنے لوگ کانٹیکسٹ چھوڑ کر الفاظ پر ترجمے کرتے ہیں۔

The post سیاسی گند پر بیٹھنے والی سیاسی مکھیاں تقاریر میں نقص تلاش کرتی ہیں، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email